لاہور (ملت آن لائن + آئی این پی) سابق گورنر سٹیٹ بینک اور معروف ماہر اقتصادیات ڈاکٹر عشرت حسین نے پنجاب اکنامک فورم2017ء کی افتتاحی تقریب کے دوران اپنے کلیدی خطاب میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی لیڈر شپ کا خصوصی طور پر ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میں وزیراعلیٰ شہبازشریف کی ولولہ انگیز قیادت سے بہت متاثر ہوں ۔ڈاکٹر عشرت حسین نے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی معاشی پالیسیوں اوراصلاحات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف جیسے رہنماء ملک کو مل جائیں تو ہمارے مسائل حل ہوسکتے ہیں،صوبے کی معیشت میں جامع اصلاحات کے حوالے سے شہباز شریف نے دن رات کام کیا ہے اور وزیراعلیٰ شہباز شریف نے شانداراقدامات کر کے معیشت کو مضبوط بنانے میں نمایاں کردارادا کیا ہے ۔ڈاکٹر عشرت حسین نے بتایا ہے کہ کچھ عرصہ قبل میں بیرون ملک تھا تو مجھے وزیراعلیٰ شہباز شریف کا فون آیااور انہوں نے مجھے کہا کہ میں نے آپکی کتاب پڑھی ہے جس میں آپ نے معیشت کو مضبوط بنانے کے حوالے سے بہت شاندار انداز میں اپنے خیالات درج کیے ہیں اور میں چاہتا ہوں کہ آپکے ساتھ مل کر ان پر عملدرآمد کیا جائے اور جب میں پاکستان واپس آیا تو میری وزیراعلیٰ شہباز شریف سے ملاقات ہوئی اور مجھے انتہائی خوشی ہوئی کہ وہ سچے دل کیساتھ معیشت کو مضبوط بنانے کیلئے کام کر رہے ہیں اور انتہائی مصروف ہونے کے باوجود انہوں نے نہ صرف میری کتاب پڑھی بلکہ میرے ساتھ ملاقات کی اور مستقبل کے حوالے سے بات چیت ہوئی ۔ شہباز شریف ایک ایسے لیڈر ہیں جو کہ حقیقی معنوں میں معاشی اصلاحات پر یقین رکھتے ہیں اور اپنے عوام کیلئے کچھ کر گزرتے ہیں۔
پنجاب حکومت
وزیراعلیٰ شہبازشریف کی ولولہ انگیز قیادت سے بہت متاثر ہوں ، ڈاکٹر عشرت حسین
