لاہور:(ملت) : وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے آج اتفاق ہسپتال میں زیر علاج جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ اورکشمیر کمیٹی کے چےئرمین مولانا فضل الرحمن کی عیادت کی۔ وزیراعلیٰ نے مولانا فضل الرحمن کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ آپ جلد صحت یاب ہوں۔ وزیراعلیٰ نے مولانا فضل الرحمن کو گلدستہ بھی دیا۔