لاہور:(ملت) :وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے بوسن روڈ ملتا ن میں زیر تعمیر عمارت گرنے کے واقعہ کی اطلاع ملتے ہیں امداد ی سرگرمیوں سے متعلقہ اداروں کو ریسکیو آپریشن تیز کرنے کی ہدایات جاری کیں اور کہا کہ ملبے تلے دبے مزدوروں کو بحفاظت نکالنے کیلئے متعلقہ ادارے تمام وسائل بروئے کار لائیں اورریسکیو 1122 اور انتظامیہ مزدوروں کو بحفاظت نکالنے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ ضروری مشینری اور آلات کے ساتھ مزدوروں کو ریسکیوکیا جائے۔ وزیر اعلی نے واقعہ میں مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور انتظامیہ کو ہدایت کی کہ زخمی ہونے والے مزدوروں کو علاج معالجہ کی بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جائیں۔
پنجاب حکومت
وزیراعلیٰ پنجاب ریسکیو آپریشن تیز کرنے کی ہدایات
