وزیراعلیٰ پنجاب:(ملت+اے پی پی) وزیراعلیٰ پنجاب کےوزیراعلیٰ محمدشہبازشریف سےامریکی سفارت خانےکےڈپٹی چیف آف مشن جوناتھن پریٹ نےلاہورمیں ملاقات کی ۔ شہباز شریف کاکہناہےکہ دہشت گردی عالمی مسئلہ ہے،کوئی قوم یاملک اسےتنہا حل نہیں کرسکتا،اس مسئلے سےنمٹنےکیلئےاقوام عالم کو مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب اورامریکی سفارت خانےکےڈپٹی چیف آف مشن نےباہمی دلچسپی کےامور،دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانےپر تبادلہ خیال کیا۔ شہبازشریف کاکہنا تھاکہ پاکستان اور امریکا کے درمیان کثیرالجہتی نوعیت کےتعلقات موجود ہیں،توقع ہےکہ آئندہ دنوں میں ان تعلقات کو مزیدفروغ حاصل ہوگا۔ انہوں نےکہاکہ پاکستان کو قائداعظم کےوژن کےمطابق فلاحی ریاست بنانےکیلئےپُرعزم ہیں جبکہ تحمل ،برداشت اور میانہ روی پر مبنی معاشرےکی تشکیل ان کا مشن ہے۔
پنجاب حکومت
وزیراعلیٰ پنجاب سے امریکی ڈپٹی چیف مشن کی ملاقات
