پنجاب حکومت

وزیراعلیٰ پنجاب سے خواجہ آصف کی ملاقات

لاہور(آئی این پی)وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے وفاقی وزیرخواجہ آصف نے ملاقات کی جس میں توانائی خصوصاً اقتصادی راہداری کے تحت منصوبوں پر پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔شہبازشریف نے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری کے تحت تیز رفتاری سے بجلی کے کارخانے لگائے جارہے ہیں، 2017کے آخر تک ہزاروں میگاواٹ بجلی نظام میں شامل ہوجائیگی۔بدھ کو وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے وفاقی وزیر پانی وبجلی خواجہ آصف نے ملاقات کی جس میں توانائی خصوصاً اقتصادی راہداری کے تحت منصوبوں پر پیشرفت پر گفتگو کی گئی۔ملاقات کے دوران شہبازشریف نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں توانائی منصوبوں پر محنت سے کام کیا گیا ہے،اقتصادی راہداری کے تحت تیز رفتاری سے بجلی کے کارخانے لگائے جارہے ہیں اور ساہیوال میں 1320میگاواٹ کے کول پاور پلانٹ پر بھی تیزی سے کام جاری ہے،2017کے اختتام تک ہزاروں میگاواٹ بجلی قومی نظام میں شامل ہوجائیگی۔اسی موقع پر خواجہ آصف نے شہبازشریف کو این اے 162کے ضمنی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔(خ م)