لاہور۔11 ستمبر(اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدرسورج واڈیا(Mr.Suraj Vaidya) کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ سارک پلیٹ فارم کا بنیادی مقصد خطے میں معاشی خوشحالی کیلئے کام کرنا ہے۔علاقائی تعاون کے فروغ کیلئے سارک تنظیم کو مزید فعال اورموثر انداز میں کام کرنا ہوگا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے ۔سارک ممالک کے درمیان تجارتی تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے۔سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے اگلے ماہ لاہور میں بزنس کانفرنس کے انعقاد کاخیرمقدم کرتے ہیں ۔صدر سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے کہا کہ لاہور پاکستان کا تجارتی اور ثقافتی مرکز ہے ۔سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اگلے ماہ لاہور میں بزنس کانفرنس کا انعقاد کرنا چاہتا ہے جس سے سارک ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کوفروغ ملے گا ۔فیڈریشن آف پاکستان چیمبرزآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر زبیر احمد ملک،سیکرٹری جنرل سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ذوالفقار علی بٹ،صوبائی وزیر خزانہ عائشہ غوث پاشا،اراکین قومی اسمبلی پرویز ملک،شائستہ پرویزملک ،پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے ہارون شوکت،سیکرٹری صنعت اورچےئرمین ٹاسک فورس انفارمیشن اینڈ کلچر بھی اس موقع پر موجود تھے ۔
پنجاب حکومت
وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدرکی قیادت میں وفدکی ملاقات
