انقرہ: (ملت+اے پی پی) ترک صدر کی جانب سے وزیر اعلیٰ شہباز شریف کا شاندار استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ مشکل ہو یا آسانی پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ترکی میں ناکام بغاوت کے خلاف پاکستان کے اظہار یکجہتی پر شکر گزار ہیں۔ پاکستان اور ترکی نے ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔ دونوں ممالک آئندہ بھی اہم معاملات میں ایک دوسرے کے ساتھ ہوں گے۔ اس موقع پر شہباز شریف کی ترکی کے وزیراعظم بن علی یلدرم سے بھی ملاقات ہوئی۔