ملتان (ملت آن لائن + آئی این پی) وزیراعلیٰ پنجاب لیپ ٹاپ سکیم ہائر ایجوکیشن کی جانب سے فیز 3 کا آغاز آج 26 اپریل کو ہو گا، بی ایس، ماسٹرز، میڈیکل اور میٹرک میں ٹاپ کرنے والے طلباء میں لیپ ٹاپ تقسیم کیئے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق امتحانات میں ٹاپ کرنے والے طلباء میں 10 ہزار لیپ ٹاپ تقسیم کیئے جائینگے۔ ٹاپ کرنے والے طلباء کی فہرستوں کی تیاری کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے جبکہ تیار کردہ فہرستوں میں سے اسے طلباء کا ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے جو پہلے لیپ ٹاپ وصول کر چکے ہیں۔ جو طلباء اس سکیم کے تحت پہلے لیپ ٹاپ وصول کر چکے ہیں انھیں لسٹ سے ڈراپ کر دیا جائے گا۔ ان طلباء کو میرٹ لسٹ سے ڈراپ کر کے میرٹ پر آنے والے دوسرے طلباء کو شامل کیا جائے گا۔
پنجاب حکومت
وزیراعلیٰ پنجاب لیپ ٹاپ سکیم ہائر ایجوکیشن کی جانب سے فیز 3 کا آغاز آج سے ہو گا
