لاہور (ملت + آئی این پی) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے لودھراں میں بہت بڑے عوامی جلسے سے خطاب کے دوران اردو ، سرائیکی اور پنجابی زبان میں تقریر کی ۔*وزیراعلیٰ نے جلسہ گاہ میں لوگوں کو مخاطب ہو کر سرائیکی میں کہاکہ’’پہلے تساں میڈی گالھ سنڑو‘‘۔* وزیر اعلی نے جب لودھراں کیلئے 25 ارب روپے کے ترقیاتی پیکیج کا اعلان کیا تو پنڈال میں موجود تمام لوگوں نے خوشی سے نعرے لگائے اور ان کا جوش و خروش دیدنی تھا۔ * وزیراعلیٰ نے سٹیج پر موجود تمام عمائدین سے مصافحہ کیاا ور لوگوں کے نعروں کا ہاتھ ہلا کر جواب دیا۔*وزیراعلیٰ پنجاب نے سیکرٹری تعمیرات و مواصلات میاں مشتاق کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ بھی آپ کے ہمسائے ہیں اور میلسی کے رہنے والے ہیں۔ یہ آپ کے منصوبوں کو جلد مکمل کرائیں گے۔ انہوں نے سرائیکی میں کہاکہ میاں مشتاق وسیب دا پتر اے اور اوایس علاقے دے منصوبیاں نوں تیزی نال مکمل کراسی۔*۔وزیر اعلی نے سرائیکی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو اہلکار کم نہ صحیح نہ کریسی، اوکوں کھلے مریسوں۔*۔سٹیج پر عبدالرحمان کانجو ایم این اے نے جب وزیراعلیٰ پنجاب کو سرائیکی اجرک پہنائی تو پنڈال تالیوں سے گونج اْٹھا۔* وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنی تقریر کے آخر میں قائد اعظم زندہ باد ، مسلم لیگ (ن) زندہ باد، نواز شریف زندہ باد اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگوائے۔* وزیر اعلی نے ایک سیاست دان کو سیاسی جغادری قرار دیتے ہوئے کہا کہ دو کروڑ روپے کا ٹیکس دینے کا دعویٰ کرنے والے اس شخص نے اربوں روپے کے قرضے معاف کرائے اور پہلے غریب عوام کا خون چو سا اور پھر دو کروڑ روپے ٹیکس دینے کا دعوی کیا۔ قرض معاف کرانے والوں کا کڑا احتساب ہونا چاہیے کیونکہ یہ ٹیکس دینے کی بات دراصل عوام کو دھوکا دینے کیلئے کر رہے ہیں ۔
پنجاب حکومت
وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف کے دورہ لودھراں کی جھلکیاں
