لاہور (ملت + آئی این پی) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے بلدیاتی نمائندوں کے لئے اعزازیہ کی منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ شہباز شریف نے بلدیاتی نمائندوں کے لئے اعزازیہ کی منظوری دیدی ہے ۔لارڈ میئر لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید کو 50ہزار روپے، میئر، چیئرمین ضلع کونسل کو 40،40ہزار روپے اور چیئرمین میو نسپل کمیٹی کو 30ہزار روپے ماہانہ اعزازیہ ملے گا۔