لاہور (ملت + آئی این پی) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے صوبائی کابینہ کمیٹی برائے پرائس کنٹرول کو فوری طور پر ضروری اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ عوام کی سہولت کیلئے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو مناسب سطح پر لانے کیلئے ہرممکن اقدام اٹھایا جائے اور کابینہ کمیٹی برائے پرائس کنٹرول مارکیٹوں اور بازاروں کے دورے کرکے اشیائے ضروریہ کے نرخوں کا جائزہ لے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوام کو کسی بھی صورت ناجائز منافع خوروں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا۔ مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔ وزیراعلیٰ نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے رپورٹ بھی طلب کی ہے۔
پنجاب حکومت
وزیراعلیٰ پنجاب کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس، رپورٹ طلب
