وزیراعلیٰ پنجاب کا قصور واقعہ کا نوٹس، قاتلوں کی فوری گرفتاری کا حکم
لاہور: (ملت آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب کا قصور واقعہ کا نوٹس، قاتلوں کی فوری گرفتاری کا حکم، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے قصور میں 8 سال کی بچی کے قتل کا نوٹس لے لیا اور قاتلوں کی فوری گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کر لی۔یہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے، ملزمان کی گرفتاری چاہیئے، زبانی جمع خرچ نہیں چلے گا: شہباز شریف کی پولیس افسران کی سرزنش، وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس ہوا، اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، انسپکٹر جنرل پولیس، آر پی او شیخوپورہ اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف نے قصورمیں بچی کے قتل کے واقعہ پر پولیس حکام کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے، ملزمان کی گرفتاری چاہیئے، زبانی جمع خرچ نہیں چلے گا۔ شہباز شریف نے واضح کیا کہ غفلت پر متعلقہ پولیس افسران کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے بچی کے لواحقین سے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ خاندان کو ہر قیمت پر انصاف فراہم کیا جائے گا اور کیس میں پیش رفت کی ذاتی طور پر نگرانی کروں گا۔