لاہور:(ملت) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے معروف و صدارتی ایوارڈ یافتہ پشتو کی لوک گلوکارہ معشوق سلطان کے انتقال پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں مرحومہ کی فنی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ معشوق سلطان نے مسحورکن آواز اور منفرد طرز گائیکی کے ذریعے لوک موسیقی میں اپنا نام پیدا کیا اور ان کے انتقال سے پشتو موسیقی میں ایک خلا پیدا ہو گیاہے۔ وزیراعلیٰ نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
پنجاب حکومت
وزیراعلیٰ پنجاب کا معشوق سلطان کے انتقال پر اظہار تعزیت
