پنجاب حکومت

وزیراعلیٰ پنجاب کی بھارتی فائرنگ سے شہید ہونیوالوں کے لواحقین سے تعزیت

شکرگڑھ/نارووال(ملت + آئی این پی) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی بھارتی فائرنگ سے شہید ہونے والے شہریوں کے لواحقین سے تعزیت کیلئے شکرگڑھ آمد ہوئی جس کے دوران وزیراعلیٰ نے شہدا کے لواحقین سے ملاقات کی اور شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی،وزیراعلیٰ نے سرخ قالین بچھانے پر ڈی سی نارروال کی سرزنش کی،ریڈ قالین کیوں بچھایا گیا ہے ،لوگ غم میں ڈوبے ہوئے ہیں آپ نے ریڈ قالین بچھایا ہواہے۔ہفتہ کو وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف بھارتی فائرنگ سے شہید ہونے والے شہریوں کے لواحقین سے ملنے کیلئے نارروال پہنچے ،وزیراعلیٰ کی آمد کیلئے سرخ قالین بچھائے گئے جس پر وزیراعلیٰ نے سختی سے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈی سی نارووال کی سرزنش کردی۔اس موقع پر شہبازشریف نے کہا کہ میں نے کسی تقریب میں ریڈ کارپٹ نہ بچھانے کی واضح ہدایت دے رکھی ہے،شہداء کے لواحقین کیساتھ ہمدردی اور یکجہتی کیلئے آیا ہوں،اس قسم کے انتظامات کسی طور پر بھی مناسب نہیں ہیں۔وزیراعلیٰ نے بچھائے گئے سرخ قالین اٹھوا دیئے۔وزیراعلیٰ نے بھارتی فائرنگ سے شہید ہونے والے شہریوں کے لواحقین سے ملاقات کی جس کے دوران شہدا کے درجات بلندی کیلئے دعا کی گئی ،زخمیوں کی جلد صحت یابی،ملکی ترقی،خوشحالی اور سلامتی کیلئے دعا کی گئی ۔اس موقع پر وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ بھارت ہمارا اذلی دشمن ہے،ہمیشہ پیچھے سے وار کیا ہے،عمران خان شہروں کو بند کرکے ترقی کا پہیہ جام کر رہا ہے۔شہبازشریف نے کا کہ پاکستانی شہداء نے اپنے خون سے دہشتگردی کیخلاف تاریخ رقم کی ،دہشتگردی اور انتہاپسندی میں نمایاں کمی آئی ،دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کی پوری دنیا معترف ہے۔