لاہور (ملت + آئی این پی) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدارت جمعہ کو یہاں اعلی سطح کااجلاس منعقد ہوا،جس میں عوام کی فلاح وبہبود کیلئے جاری ترقیاتی پروگرامز پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔وزیراعلیٰ شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے شہری ودیہی علاقوں میں اربوں روپے کی لاگت سے عوامی فلاح کے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کامحور عام آدمی کی ترقی و خوشحالی ہے ۔ترقیاتی پروگرامز کے ثمرات عام آدمی تک ہر صورت پہنچنے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت اورمعیار یقینی بنانے کیلئے تھرڈ پارٹی آڈٹ کی پالیسی اپنائی ہے ۔قومی وسائل کے درست استعمال اورمنصوبوں کی مانیٹرنگ کے حوالے سے تھرڈ پارٹی کا نظام انتہائی سود مند ہے ۔صوبائی وزیر رانا مشہود احمد ،ایم این اے حمزہ شہباز،ایم این اے مہر اشتیاق احمد ،چیف سیکرٹری،اراکین پنجاب اسمبلی ،چوہدری شہبازشریف، باؤ اختر،چےئرمین منصوبہ بندی وترقیات،متعلقہ محکموں کے سیکرٹری صاحبان اوراعلی حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔
پنجاب حکومت
وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس،عوام کی فلاح وبہبود کیلئے جاری ترقیاتی پروگرامز پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا
