پنجاب حکومت

وزیراعلیٰ پنجاب کی مسجد نبویؐ حاضری، نوافل ادا کئے

مسجد نبویؐ

وزیر اعلیٰ پنجاب کی مسجد نبویؐ حاضری، نوافل ادا کئے

مدینہ منورہ (ملت آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے مدینہ منورہ کے دورے کے دوران مسجد نبویؐ پر حاضری دی۔ اس موقع پر عوام کی بڑی تعداد وہاں موجود تھی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب جو ان دنوں سعودی عرب کے نجی دورے پر ہیں، مسجد نبوی حاضری کیلئے پہنچ گئے، وزیر اعلیٰ پنجاب کو اپنے درمیان پا کر سعودی عرب میں مقیم پاکستانی خوشی سے نہال ہوگئے اور انہوں نے نہایت گرمجوشی سے وزیر اعلیٰ کا استقبال کیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے مسجد نبویؐ میں نوافل ادا کئے ملک و قوم کی سلامتی کیلئے دعائیں بھی کیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی سکیورٹی کیلئے سعودی عرب کی جانب سے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے مسجد میں موجود پاکستانیوں سے گفتگو کرتے ہوئے زور دیا کہ تمام پاکستانیوں کو خواہ وہ پاکستان میں ہوں یا بیرون ملک اپنے اعمال سے پاکستان کا نام بلند کرنا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے مسجد کے مختلف حصے دیکھے اور وہاں موجود شہریوں سے فرداً فرداً ملاقات بھی کی۔ اس موقع پر ایک بزرگ خاتون نے پاکستانی عوام کیلئے بہترین خدمات انجام دینے پر وزیر اعلیٰ پنجاب کا سر تھپتھپایا اور انہیں لمبی عمر کی دعائیں بھی دیں۔