لاہور (ملت آن لائن + آئی این پی) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کرم ایجنسی کے علاقے میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ منگل کو وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کرم ایجنسی کے علاقے میں بارودی سرنگ کے دھماکے کی مذمت کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور زخممیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔
پنجاب حکومت
وزیراعلیٰ پنجاب کی کرم ایجنسی میں دھماکے کی شدید مذمت
