پنجاب حکومت

وزیراعلیٰ کاسرگودھا میں 20افراد کے قتل کے دلخراش واقعہ پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار

لاہور (ملت آن لائن + آئی این پی) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے سرگودھا کے نواحی علاقے 95شمال میں 20افراد کے قتل کے دلخراش واقعہ پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیراعلیٰ نے مقتولین کے لواحقین سے دلی ہمدردی اوراظہارتعزیت کیا ہے۔وزیراعلیٰ نے انسپکٹر جنرل پولیس سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے اورآرپی او سرگودھا کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو اس لرزہ خیز واقعہ کی ہر پہلو سے تحقیقات کر کے 24گھنٹے میں رپورٹ پیش کرے گی۔وزیراعلیٰ نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ زخمی ہونے والے افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔وزیراعلیٰ کی ہدایت پر صوبائی وزیراوقاف سید زعیم حسین قادری بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں۔