لاہور(ملت + آئی این پی) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے جنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں پاک فوج کے شہید میجر عمران کی بہادری اور جرأت کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید میجر عمران نے اپنا آج قوم کے کل کو محفوظ بنانے کیلئے قربان کیا ہے اور شہید میجر عمران پوری قوم کے ہیرو ہیں اورقوم کو ان کی لازوال قربانی پر فخر ہے۔انہوں نے کہا کہ شہید میجر عمران کی عظیم قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔ وزیراعلیٰ نے زخمی ہونے والے فوجی جوانوں کی جلدصحتیابی کیلئے دعا کی ہے۔
پنجاب حکومت
وزیراعلیٰ کا بارودی سرنگ کے دھماکے میں شہید میجر عمران کو خراج عقیدت
