پنجاب حکومت

وزیراعلیٰ کا دو پولیس اہلکاروں کے جاں بحق پر افسوس کااظہار

لاہور:(ملت) : وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے فیصل آباد میں امن دشمنوں کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکاروں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پرگہرے دکھ اورافسوس کااظہارکیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے جاں بحق پولیس اہلکاروں کے لواحقین سے ہمدردی اوراظہار تعزیت کیاہے اور آر پی او فیصل آباد سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو فی الفور گرفتار کیا جائے۔