لاہور (ملت آن لائن + آئی این پی) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے سرگودھاکے نواحی علاقے میں قتل ہونیوالے افراد کے لواحقین اورزخمیوں کیلئے مالی امداد کا اعلان کیاہے۔وزیراعلیٰ شہبازشریف کے اعلان کے مطابقمقتولین کے ورثا ء کو پانچ ،پانچ لاکھ روپے مالی امداد دی جائیگی جبکہ شدید زخمی ہونیوالے افراد کو دو،دولاکھ روپے مالی امدادملے گی۔وزیراعلیٰ نے کہاہے کہ اس افسوسناک واقعہ میں زخمی افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولتوں کی فراہمی کیلئے انتظامیہ کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔
پنجاب حکومت
وزیراعلیٰ کا سرگودھا میں قتل ہونیوالے افراد کے لواحقین اورزخمیوں کیلئے مالی امداد کا اعلان
