لاہور (ملت + آئی این پی) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے شیخوپورہ کے علاقے قلعہ ستارشاہ کے نزدیک فیکٹری میں بوائلر پھٹنے کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے انتظامیہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ زخمی ہونے والے مزدوروں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔
پنجاب حکومت
وزیراعلیٰ کا شیخوپورہ کے نزدیک فیکٹری میں بوائلر پھٹنے کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم
