وزیراعلیٰ کا پنجاب مسیحوں کی قید میں 3 ماہ کی معافی کا اعلان
لاہور:(ملت آن لائن) وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے پنجاب کی جیلوں میں قید مسیحوں کو 3 ماہ کی قید میں معافی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب اسمبلی جلد اقلیتوں کے حقوق کا قانون پاس کرے گی۔ ایوان وزیر اعلیٰ ماڈل ٹاؤن لاہور میں کرسمس کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ قیام پاکستان میں مسیحوں کا کردار کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ وزیر اعلیٰ نے تمام مسحی قیدیوں کی سزاؤں میں 3 ماہ کی کمی کا اعلان بھی کر دیا، کہتے ہیں سانحہ کوئٹہ کے ذمہ داروں کو نہیں چھوڑیں گے۔ وزیر برائے اقلیتی امور خلیل طاہر سندھو کا کہنا تھا کہ مسیحوں کو جو حقوق شہباز شریف کی قیادت میں ملے، اس سے پہلے کسی حکومت نے اس طرف دھیان نہیں دیا۔ مقررین نے وزیر اعلیٰ سے مطالبہ کیا کہ یوحنا آباد کیس میں ملوث مسیحوں کے بارے میں کچھ نرمی برتی جائے جس پر وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے یقین دلایا کہ صوبائی حکومت اس معاملے کا از سر نو جائزہ لے گی۔
پنجاب حکومت
وزیراعلیٰ کا پنجاب مسیحوں کی قید میں 3 ماہ کی معافی کا اعلان
