لاہور:(ملت+اے پی پی) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف آج اسلام آباد میں وزیراعظم کے معاون خصوصی امور خارجہ طارق فاطمی کی رہائش گاہ بنی گالہ گئے اور ان کے داماد سید شان الحق کے انتقال پر ان سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔طارق فاطمی کی اہلیہ ایم این اے زاہرہ ودود فاطمی بھی اس موقع پر موجود تھیں۔ وزیراعلیٰ نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ وزیراعلیٰ نے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔
پنجاب حکومت
وزیراعلیٰ کی اسلام آباد میں طارق فاطمی کی رہائش گاہ آمد
