پنجاب حکومت

وزیراعلیٰ کی زیرصدارت کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ منصوبے پر پیش رفت کاجائزہ

لاہور(آئی این پی ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیرصدارت ہفتہ کو اجلاس منعقدہوا، جس میں پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ کے منصوبے پر پیش رفت اور ہیپاٹائٹس سے بچا? اور روک تھام کیلئے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گردے اور جگر کے امراض میں مبتلا مریضوں کو جدید علاج معالجے کی فراہمی میں پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ کامنصوبہ ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتاہے اور اس منصوبے کی تکمیل سے پاکستان میں گردے و جگر کے مریضوں کو سٹیٹ آف دی آرٹ طبی سہولتیں میسر آئیں گی۔ وزیراعلیٰ نے ہیپاٹائٹس سے بچا? کیلئے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیتے ہوئے صوبے میں ہیپاٹائٹس کے مریضوں کا مستند ڈیٹا اکٹھا کرنے کیلئے سروے کرانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ احتیاط علاج سے بہتر ہے، ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام کو بھی موثر انداز سے آگے بڑھایا جائے اور ہیپاٹائٹس سے بچا? اور احتیاطی تدابیر کے حوالے سے بھرپور آگہی مہم چلائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہیپاٹائٹس سے بچا? کیلئے سرنجوں کے دوبارہ استعمال کو ہر صورت روکنا ہوگا۔ ہیپا ٹائٹس بی کے ویکسی نیشن کے پروگرام پر بھی موثر انداز سے عملدرآمد کیا جائے۔ وزیراعلیٰ نے اس ضمن میں اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی۔ کمیٹی رواں ماہ کے آخر تک اس مرض کی روک تھام کے حوالے سے قانونی اور دیگر امور کا جائزہ لے کر سفارشات پیش کرے گی۔ مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق، صدر بورڈ آف گورنرز پاکستان کڈنی اینڈ لیورٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر سعید اختر، دیگر ممبران، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، متعلقہ سیکرٹریز اور اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔