پنجاب حکومت

وزیراعلیٰ کی سلنڈر پھٹنے سے جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت

لاہور(ملت+آئی این پی) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سلنڈر پھٹنے سے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے تعزیت کیلئے یوسف پارک شاہدرہ گئے ۔وزیراعلیٰ نے افسوسناک واقعہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔وزیراعلیٰ نے جاں بحق افراد کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی اور جاں بحق ہونیوالے افراد کے لواحقین کو10، 10لاکھ روپے کے مالی امداد کے چیک دےئے۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت جاں بحق ہونے والے افراد کے بچے اوربچیوں کو مفت تعلیم دلائے گی اور لواحقین اوران کے بچوں کو مفت علاج معالجہ کی سہولت بھی ملے گی۔ وزیراعلیٰ نے واقعہ کی 48گھنٹے کے اندر تحقیقاتی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ افسوسناک واقعہ کے ذمہ داروں سے پورا حساب لیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ جنہوں نے آپ کے پیاروں پر ظلم کیا ہے انہیں نہیں چھوڑا جائے گااورقانون کے تحت انہیں سزا ملے گی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ افسوسناک واقعہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پردلی طورپر دکھ ہوا ہے۔سلنڈر پھٹنے سے آپ کے پیاروں کا دنیا سے چلے جانا بہت دکھ کی بات ہے ۔میرے لئے ممکن نہیں کہ میں اپنے جذبات کا الفاظ میں اظہار کرسکوں ۔آپ کی دنیا اجڑ گئی اور آپ کو جو دکھ پہنچا ہے اس کاکوئی دوسرااندازہ نہیں کرسکتا ۔انہوں نے کہا کہ میں آپ کے پیارے تو واپس نہیں لاسکتالیکن واقعہ کی انکوائری کا حکم دے دیا ہے اورذمہ داروں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔وزیراعلیٰ نے سلنڈر پھٹنے کے باعث جاں بحق ہونے والے اعجاز احمدکی بیوہ،جاں بحق ہونے والے بہن بھائی آصفہ اورسلمان کی والدہ اوردیگرجاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین رحمت علی،کرن بی بی اوردیگر افراد میں 10،10لاکھ روپے مالی امداد کے چیک دےئے۔وزیراعلیٰ نے اس موقع پر جاں بحق افراد کے بچوں اوربچیوں سے شفقت کااظہار کیااورلواحقین کو حوصلہ دیااور کہا کہ میں آپ نے اس افسوسناک واقعہ کی انکوائری کا حکم دے دیا ہے اوررپورٹکی روشنی میں غفلت کے ذمہ داروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہوگی۔