پنجاب حکومت

وزیراعلیٰ کی صوبائی وزیر اعجاز اچلانہ کی رہائش گاہ لیہ آمد

صاف پانی فراہمی

لاہور:(ملت) : وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف آج لیہ میں صوبائی وزیر برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ مہر اعجاز احمد اچلانہ کی رہائش گاہ لنگر اچلانہ گئے۔وزیر اعلیٰ نے صوبائی وزیر مہر اعجاز احمد اچلانہ سے ان کی ہمشیرہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔ انہوں نے صوبائی وزیر مہر اعجاز احمد اچلانہ اور دیگر اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔