لاہور (ملت + آئی این پی) وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف سے تعینات امریکی قونصل جنرل یوری فیڈ کیو کی ملاقات جبکہ وزیر اعلی نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے مابین اچھے دوستانہ تعلقات موجود ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات کے فروغ،مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیاجبکہ وزیر اعلی شہبازشریف نے اس موقعہ پر کہا کہ پاکستان نے ساڑھے 3 برس کے دوران کئی شعبوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں آج کا پاکستان 2013 کے مقابلے میں محفوظ پرامن،خوشحال اور ترقی یافتہ ہے ۔شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کے عوام نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دیں آنیوالے دنوں میں پاک امریکہ تعلقات کومزید فروغ حاصل ہوگا امریکی قونصل جنرل نے پنجاب میں ترقیاتی کاموں کی تیزی سے تکمیل کو سراہا اور چائلڈ لیبرکے خاتمے،بھٹہ مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کیلئے وزیراعلی پنجاب کے کیے گئے قدامات پر اظہار تحسین پیش کیاہے ۔
پنجاب حکومت
وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف سے تعینات امریکی قونصل جنرل یوری فیڈ کیو کی ملاقات
