پنجاب حکومت

وزیراعلی پنجاب نے ٹکٹوں کا کوٹہ دانش سکول کے بچوں میں بانٹ دیا

لاہور (ملت + آئی این پی) وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے ٹکٹوں کا کوٹہ دانش سکول کے بچوں میں بانٹ دیا ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب کی جانب سے ٹکٹوں کا کوٹہ ملنے پر دانش سکول کے 25 بچے لاہور میں ہونے والا فائنل میچ دیکھیں گے جبکہ 8 بہترین اساتذہ بھی حکومت کے خرچے پر میچ سے لطف اندوز ہو سکیں گے 6 ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکس بھی حکومتی خرچے پر میچ دیکھیں گے۔