لاہور(ملت + آئی این پی) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سید منصور علی شاہ نے وزیراعلی پنجاب کے خلاف غداری کا مقدمہ چلانے کی شہری کی درخواست خارج کردی ۔تفصیلات کے مطابق شہری اظہر کی طرف سے وزیراعلی پنجاب کے خلاف غداری کا مقدمہ چلانے کی درخواست دائر کی گئی تھی دوران سماعت چیف جسٹس سید منصور علی شاہ کا کہنا تھا کہ محض الزامات پر ممبر پارلیمنٹ کے خلاف کارروائی نہیں کرسکتے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ الزامات پر نہیں آئین وقانون کے مطابق فیصلے کرتی ہے۔ عدالت کا کام حکومت چلانا نہیں جسکے بعد عدالت نے وزیراعلی پنجاب کے خلاف غداری کا مقدمہ چلانے کی شہری کی درخواست خارج کردی۔
پنجاب حکومت
وزیراعلی پنجاب کے خلاف مقدمہ چلانے کی درخواست خارج
