لاہور (ملت + اے پی پی) مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب و پارلیمانی سیکر ٹری انفارمیشن و کلچر رانا محمد ارشد نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ صوبہ کو کرپشن اور جعلسازی سے پاک بنا نے کیلئے انتھک محنت کر رہے ہیں تاکہ جعلساز اور فراڈلوگوں کو اپنی ان مذ موم عزائم پر کڑی سے کڑی سزا دی جا سکے، اس سلسلے میں صوبہ بھر میں الیکٹرنک اشٹامپ پیپرز کا اجراء کر دیا گیا ہے،اب تک 5ڈویژنوں لاہور،گوجرانوالہ،فیصل آباد، راولپنڈی اور بہاولپور کی 94تحصیلوں میں لاکھوں اشٹامپ پیپرز جاری ہو چکے ہیں جس کی مد میں اربوں روپے کا ریونیو حاصل ہو ا ہے،انہوں نے کہا کہ اشٹامپ پیپرز کا حصول بہت آسان ہے،یہ پنجاب بنک کی تمام شاخوں سے دستیاب ہے،انہوں نے کہا کہ اگر کسی بھی شہری کو اس بارے معلومات درکار ہو ں تو ہیلپ لائن0800-08-100 پر رابطہ کر سکتا ہے۔
پنجاب حکومت
وزیر اعلیٰ انتھک محنت کر رہے ہیں: محمد ارشد
