لاہور(ملت + آئی این پی) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی24گھنٹوں میں دوسری اہم ملاقات ‘نیشنل ایکشن پلان ‘امن وامان اور ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ دو روز سے لاہور میں موجود وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے جمعرات کی شام کے بعد جمعہ کے دن بھی وزیر اعلی میاں شہبا زشر یف سے 24گھنٹوں میں دوسری اہم ملاقات کی جس میں نیشنل ایکشن پلان کے علاوہ ملک میں پانامہ لیکس کی تحقیقات اور سیاسی معاملات کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی جبکہ وزیر داخلہ نے نیشنل ایکشن پلان پر عملددرآمد کیلئے پنجاب حکومت کے اقدامات پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے ۔
پنجاب حکومت
وزیر اعلیٰ پنجاب سے چوہدری نثار کی24گھنٹوں میں دوسری اہم ملاقات
