صادق آباد (ملت + آئی این پی) وزیر اعلیٰ پنجاب مضمون نویسی کے تحت اردو اور انگلش کا مقابلہ مرکز گوٹھ جوڑا میں رانا محمد عثمان غنی اسسٹنٹ ایجو کیشن آفیسر کے زیر نگرانی منعقد ہوا۔ جسمیں مرکز کے سکولز نے حصہ لیا‘ محمد الیاس ایس ایس ٹی اور عبدالسلام ایس ایس ٹی نے معاونت کی۔ مقابلہ کے نتائج کے مطابق نور الحسن گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول واحد بخش مہر 2 نے اول پو زیشن ، دیوان جی پرائمری سکول چک 8این پی نے دوسری اور محمد ثاقب نے تیسری پو زیشن انگلش مضمون نویسی میں حاصل کی۔ جبکہ اردو مضمون نویسی میں یوون جی نے پہلی، دیوان جی نے دوسری اور احمد دین نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اس موقع پر رانا محمد عثمان غنی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غیر نصابی سرگرمیوں سے طلباء و طالبات میں مقابلہ کا ماحول بنتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے ایلیمنٹری سطح پر مقابلہ جات کا انعقاد کروا کر احسن اقدام کیا ہے۔
پنجاب حکومت
وزیر اعلیٰ پنجاب مضمون نویسی کے نتائج کا اعلان
