پنجاب حکومت

وزیر اعلیٰ پنجاب نے چک 95 شمالی محمد علی گجر کے آستانے پر 20 افراد کے لرزہ خیز قتل کی رپورٹ طلب کرلی

سرگودھا (ملت آن لائن + آئی این پی) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے چک 95 شمالی محمد علی گجر کے آستانے پر 20 افراد کے لرزہ خیز قتل کی رپورٹ طلب کرلی ہے اور فوری طور پر آئی جی پنجاب کو تفتیش مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت جاری کی ہے ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب خود اس واقعہ کی نگرانی کرینگے اس سلسلہ میں ڈی آئی جی سرگودھا‘ ایس ایس پی سرگودھا ، ایس پی انوسٹی گیشن اور ڈی ایس پی صدرنے ابتدائی رپورٹ تیار کرکے آئی جی اور حکومت کو روانہ کردی ہے۔دریں اثنا وزیر اعلیٰ پنجاب نے اس واقعہ پر گہرے رنج وغم اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مقتولین کے ورثا سے دلی ہمدری کا اظہار کیا۔