لاہور(ملت + آئی این پی)وزیر اعلی شہباز شریف نے چوہنگ میں 3600 ایکڑ سرکاری اراضی سے جنگل غائب ہونے کا نوٹس لے لیا۔تفصیلات کے مطابق حکومت نے کنٹریکٹر کو چوہنگ میں 1100 ایکڑ زمین معدنیات نکالنے کیلئے دی تھی، لیکن کنٹریکٹرز نے 36 سو ایکڑ اراضی سے جنگل کاٹ لیا اور زمین سے معدنیات، مٹی نکال کر فرار ہوگئے۔ جس پر وزیراعلی پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری شمائل احمد کو انکوئری افسر، ایس پی پراسیکیویشن اور آر پی او، ڈی سی او شیخوپورہ کو انکوائری ممبر مقرر کردیا۔وزیراعلی نے پنجاب نے ہدایت کی کہ اس معاملے پر جلد ازجلد انکوائری کی جائے تاکہ واقعہ پولیس رپورٹ کرکے نیب کے حوالے کیا جائے۔
پنجاب حکومت
وزیر اعلی شہباز شریف نے چوہنگ میں 3600 ایکڑ سرکاری اراضی سے جنگل غائب ہونے کا نوٹس لے لیا
