پنجاب حکومت

وزیر اعلی نے محکمہ ایجوکیشن کو 82 ہزار اساتذہ بھرتی کرنے کی منظوری دے دی

لاہور(ملت + آئی این پی) وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے محکمہ سکول ایجوکیشن کو 82 ہزار اساتذہ بھرتی کرنے کی منظوری دے دی۔تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے پہلی بار اتنی بڑی تعداد میں اساتذہ کی بھرتیوں کی منظوری دی ہے۔ 82 ہزار اساتذہ صوبہ بھر کے 36 اضلاع میں تعینات کیے جائیں گے۔ اساتذہ کی بھرتی گریڈ 9، 14 اور 16 میں کی جائے گی۔ اساتذہ کی بھرتیوں کیلئے این ٹی ایس کا امتحان پاس کرنا لازمی ہوگا۔ محکمہ سکول ایجوکیشن نے پہلی بار اتنی بڑی تعداد میں اساتذہ کی بھرتیوں کے لیے کام بھی شروع کردی۔