لاہور(ملت + آئی این پی) وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے ویٹرنری ڈاکٹروں کے لئے رسک الانس کی مد میں 98 کروڑ روپے کی منظوری دے دی۔وزیر اعلی پنجاب نے ویٹرنری ڈاکٹروں کو رسک الانس دینے کے خدوخال طے کرنے کے لئے صوبائی وزیر قانون رانا ثنااللہ کی سربراہی میں ایک کمیٹی قائم کر رکھی ہے، اس کمیٹی نے محکمہ لائیو سٹاک کو حکم دیا ہے کہ ہارڈ ایریا میں کام کرنے والے ویٹرنری ڈاکٹروں کو زیادہ شرح سے رسک الانس دیا جائے۔
پنجاب حکومت
وزیر اعلی نے ویٹرنری ڈاکٹروں کیلئے رسک الانس کی مد میں 98 کروڑ روپے کی منظوری دیدی
