پنجاب حکومت

وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی سی ٹی ڈی کے شہید انسپکٹر کے گھر آمد

فیصل آباد (ملت آن لائن + آئی این پی) وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی سی ٹی ڈی کے شہید انسپکٹر کے گھر آمد تفصیل کے مطا بق گز شتہ روز وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف ایک روزہ دورے پر فیصل آبادپہنچے اپنی آمد کے فوری بعد وہ سمندری کے رہا ئشی سی ٹی ڈی کے انسپکٹر فدا حسین جو ڈیرہ غازی خان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ردالفساد میں دہشت گردوں کی فا ئرنگ سے شہید ہو گئے تھے انکے گھر گئے اور کچھ دیر انکے اہل خا نہ کے ساتھ رہے شہید کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی وزیر اعلی پنجاب نے انہیں اپنے مکمل تعاون کا یقین دلا یا اعلی افسران کو تا قید کی کہ وہ شہید کی فیملی کا مکمل خیال رکھیں۔