پنجاب حکومت

وزیر اعلی پنجاب نےوارڈنز سسٹم کے نفاذ کی منظوری دیدی

صاف پانی فراہمی

لاہور: (ملت+آئی این پی) وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے وارڈنز کا سروس سٹرکچر بنانے اور صوبہ بھر کے تمام اضلاع میں وارڈنز سسٹم کے نفاذ کی منظوری دے دی۔تفصیلات کے مطابق 10 برس قبل لاہور میں پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر ٹریفک پولیس کو تبدیل کر کے پڑھے لکھے نوجوانوں پر مشتمل ٹریفک وارڈنز سسٹم کو متعارف کرایا گیا تھا۔ وارڈنز سسٹم پنجاب کے مزید پانچ اضلاع تک پھیلا دیا گیا تاہم وارڈنز کا سروس سٹرکچر نہیں بنایا گیا تھا جس کی وجہ سے وارڈنز کی ترقیاں نہ ہو سکیں۔ وارڈنز کو محکمے کے ساتھ رہنے کے باوجود محکمانہ فوائد حاصل نہیں ہو پا رہے تھے اہور پولیس کی جانب سے وزیر اعلی پنجاب کو وارڈنز کے سروس سٹرکچر کی منظوری کیلئے سمری بھجوائی گئی تھی جس کو منظور کرنے کے ساتھ ساتھ وزیر اعلی پنجاب نے پنجاب کے تمام اضلاع میں اس سسٹم کو رائج کرنے کے لیے احکامات دے دئیے ہیں۔ نئے سسٹم کے تحت محکمہ میں اسسٹنٹ وارڈنز بھرتی کیے جائیں گئے جو محکمانہ پرموشن کے بعد اگلے رینک میں ترقی پا سکیں گئے اس کے علاوہ موجود وارڈنز کی ترقیاں بھی ہوں گیں جنہیں انسپکٹر وارڈنز کے عہدے دیئے جائیں گئے۔