پنجاب حکومت

وزیر اعلی پنجاب نے فیصل آباد میں مصروف ترین دن گزارا

فیصل آباد (ملت آن لائن + آئی این پی) وزیر اعلی پنجاب نے فیصل آباد میں مصروف ترین دن گزارا اپنی گاڑی بھی خود ہی ڈرائیو کر تے ہو ئے مسلم لیگ نون کے سینئر رہنماء شیر علی کے گھر کشمیر ہاؤس پہنچے اہم ذمہ داری سونپیں جا نے کا امکان تفصیل کے مطا بق وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف گز شتہ روز ایک روزہ دورے پر فیصل آ باد آئے یہاں انہوں نے مصروف ترین دن گزارا ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کے ساتھ ساتھ انہوں کئی منصو بوں کا سنگ بنیاد بھی رکھا آخر میں وزیر اعلی پنجاب اپنی گا ڑی خود ڈرائیو کر تے ہو ئے اپنے قریبی رشتہ دار نون لیگ کے سینئر رہنماء چوہدری شیر علی کے گھر پہنچے یہاں وفاقی وزیر مملکت عا بد شیر علی اور اہل خا نہ نے انکا استقبال کیا وزیر اعلی پنجاب کچھ دیرچو ہدری شیر علی کے گھر رکے ذرائع کے مطا بق چو ہدری شیر علی نے وزیر اعلی پنجاب کو ضلعی سیاست اور بلدیاتی انتخا بات کے سلسلہ میں ہو نے وا لی اہم بد عنوا نیوں سے آگا ہ کیا اور اس پر ایکشن لینے کے لیے درخواست کی ذرائع کے مطا بق وزیر اعلی پنجاب نے چوہدری شیر علی کو فیصل آباد میں مسلم لیگ نون کے اندرو نی اختلافات بھلا کر الیکشن 2018میں اہم کردار ادا کر نے کے لیے درخواست کی ذرائع نے بتایا کہ الیکشن 2108کے لیے چو ہدری شیر علی کو اہم ذمہ داری سونپے جا نے کا بھی امکان ہے۔