پنجاب حکومت

پاکستان کلاسیکل موسیقی میں بھی نمایاں مقام رکھتا ہے،گورنر پنجاب

لاہور: (ملت+اے پی پی )گورنر پنجاب ملک محمدرفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ پاکستان تعلیم اور کاروبارکے ساتھ ساتھ کلاسیکل موسیقی میں بھی نمایاں مقام رکھتا ہے،مجھے مسی بروس کی پیانو میں مہارت نے بے حدمتاثر کیا،ہنگری کے سفیر استوان سزابو کی یہ کاوش پسند آئی کہ سفیر کو دو ممالک کے درمیان ثقافتی رشتے جوڑنے کے لیے لاہور ہنگری کے ٹاپ کلاس بچے مسی بروس کا کنسرٹ کرایا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز یہاں مقامی ہوٹل میں ہنگری اور پاکستان کے تعاون سے کرسمس پیانو کنسرٹ سے خطاب کر تے ہو ئے کیا،اس موقع پر ہنگری کے سفیر استوان سزابو ،ان کی اہلیہ امیلیا سزابو ، اے ایچ آئی کمپنی کے چیئرمین غلام دستگیر خان،عدیل ہاشمی اور شائقین پیانو کی کثیر تعداد موجود تھی،گورنر پنجاب نے کہا کہ مجھے مسی بروس کے ہاتھوں کی مہارت پیانو بجاتے ہوئے بہت پسند آئی، ہنگری کے سفیر کی پاکستان میں ادبی و ثقافتی کاوشیں قابل ستائش ہیں، اس موقع پر ہنگری کے سفیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ پیانو کے حوالے سے مسی بروس نے چین ،جاپان اور یورپ کے 82کے قریب ممالک میں کنسرٹ کیے ہیں،ہم نے کلاسیکل میوزک کے فروغ کے لیے ہنگری کے 10سے 12برس کے بچوں کی خصوصی تربیت کا اہتمام کیا جودنیا بھر میں نام پیدا کر رہے ہیں،پاکستان میں پہلی مرتبہ ہم نے مسی بروس کو متعارف کرایا ہے اور اسے یہاں بہت داد ملی ہے،انہوں نے کہا کہ ہم میوزک کے حوالے سے پاکستان سمیت دنیا بھر میں ملکر کر کام کرنا چاہتے ہیں، پروگرام میں مسی بروس اور اسد عظیم نے کلاسیکل پیانو بجانے کا خوبصورت مظاہرہ بھی کیا،پاکستان میں پیانو کنسرٹ کے پروموٹرز اور چیئرمین اے ایچ آئی غلام دستگیر خان نے کہا ہے کہ ان کی کمپنی ہنگری مختلف ممالک کے ہمراہ مل کر پاکستان میں میوزک اور فن کاروں کی پروموشن کے لیے کام کر رہی ہے،پیانو کنسرٹ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے،انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد میں پیانو کرسمس کنسرٹ کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔