پنجاب حکومت

پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہے: شہبازشریف

لاہور (ملت + آئی این پی) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان ہم سب کا سانجھا وطن ہے اور اس کی ترقی اور خوشحالی کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہے۔وطن عزیز میں بسنے والے عظیم پاکستانی ایک لڑی میں پروئے ہوئے ہیں۔ وہ جمعہ کو مسلم لیگ (ن) کے وفد سے گفتگو کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے مثالی تعلیمی پروگرامز سے پاکستان بھر کے طلبا و طالبات مستفید ہو رہے ہیں۔ سندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے طلبا و طالبات کو بھی پنجاب کے تعلیمی پروگرامز میں شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کے اس انقلابی اقدام سے قومی یکجہتی، بھائی چارے اور اخوت کا پیغام عام ہوا ہے۔