پاکستان کی 70سال کی تاریخ میں ہمارا دور شفاف ترین ہے، شہبازشریف
لاہور:(ملت آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کی 70سال کی تاریخ میں ہمارا دور شفاف ترین ہے، عوام کی خدمت کے لئے مٹی کے ساتھ مٹی ہونا پڑتا ہے، ہم نے عوامی خدمت کے ریکارڈ قائم کئے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے اپنے بیان میں کہا کہ خالی نعرے لگاکرتبدیلی نہیں لائی جاسکتی، پاکستان کی 70سال کی تاریخ میں ہمارادورشفاف ترین ہے، ہم نے عوامی خدمت کے ریکارڈ قائم کئے ہیں۔ شہبازشریف نے مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شکست خوردہ عناصر نےالزام تراشی، یو ٹرن کے ریکارڈ بنائے، دھرنا گروپ کے رہنما نے ہر موقع پر جھوٹ بولا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عوام کی خدمت کےلئےمٹی کے ساتھ مٹی ہونا پڑتاہے، تبدیلی کے لئے محنت کے ساتھ عوام کی خدمت کرنا پڑتی ہے۔ یاد رہے 3 روز قبل منڈی بہاؤالدین میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا تھا کہ زرداری اورعمران خان الزامات تو لگاتے ہیں، مگر کبھی توانائی کاایک منصوبہ نہیں لگا سکے. کے پی کے میں پہاڑ اور آبشاریں ہیں، بہت سے پن بجلی کے منصوبے لگ سکتے تھے۔
عمران خان نے الزامات تو لگائے، مگرتوانائی کا کوئی منصوبہ نہ لگا سکے: شہباز شریف وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ عمران خان کہتےتھے کہ کے پی کے کو بجلی میں خود کفیل کردیں گے، مگر وہ ایک کلوواٹ کا پراجیکٹ نہیں لگاسکے، عمران خان نے دھرنا دیا، الزامات لگائے اور ہم نے کام کیا۔ انھوں نے کہا تھا کہ دو دن پہلے لیہ میں موبائل اسپتال کا تحفہ دےکرآیا ہوں، آج منڈی بہاؤالدین کوبھی موبائل اسپتال کاتحفہ دےرہاہوں، یہ موبائل اسپتال کروڑوں روپےمیں یورپ سےخریدا ہے۔