پنجاب حکومت

پتوکی میں مسلم لیگ (ن) کے عوامی جلسے سے مخالفین کی نیندیں حرام ہوگئی ہیں،ملک رشیداحمدخاں

پتوکی میں مسلم

پتوکی میں مسلم لیگ (ن) کے عوامی جلسے سے مخالفین کی نیندیں حرام ہوگئی ہیں،ملک رشیداحمدخاں

قصور(ملت آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ پتوکی میں مسلم لیگ(ن) کے عوامی جلسے سے مخالفین کی نیندیں حرام ہوگئی ہیں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ضلع قصورکے عوام کیلئے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کرکے ضلع کے عوام کے دل جیت لئے ہیں۔ جلسہ میں ہزاروں افرادکی شرکت نے ثابت کیاہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) ہی ملک کی خیرخواہ سیاسی جماعت ہے جس کااظہار انہوں نے پتوکی کے جلسہ میں شامل ہوکر دیاہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ڈیرہ فتح پورپر ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کی حکومت نے خدمت کی سیاست کوفروغ دیکر پوری دنیا میں نام پیدا کیا ہے اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنا کر پاکستان کو ترقی کی طرف گامزن کیاہے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ساڑھے چار سالوں میں ملک بھرمیں ترقیاتی کاموں کے جال بچھائے ہیں جس کیوجہ سے آج ملک خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوچکاہے ۔