پنجاب حکومت

پرنس آف ویلز کے سینئر مشیرکی وزیراعلیٰ شہبازشریف کی غیر معمولی کارکردگی کی تعریف

لاہور(ملت آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے آج یہاں پرنس آف ویلز،برطانیہ کے سینئر مشیر محمد امرسی (Mohammad Amersi) نے ملاقات کی ۔پرنس آف ویلز کے سینئر مشیرنے تعلیم ،صحت اوردیگر سماجی شعبوں کی بہتری کیلئے جامع اصلاحات پروزیراعلیٰ شہبازشریف کی غیر معمولی کارکردگی کی تعریف کی۔ سینئر مشیر محمد امرسی نے وزیراعلیٰ شہبازشریف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے تعلیم ،صحت اوردیگر سماجی شعبوں کی بہتری کیلئے نمایاں کام کیا ہے اورپنجاب میں ترقی اورخوشحالی دیکھ کر دلی خوشی ہوئی ہے ۔انہوں نے صوبہ پنجاب کی ترقی و خوشحالی کیلئے کیے جانیوالے مثالی اقدامات پروزیراعلیٰ شہبازشریف کی کارکردگی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی قیادت میں پنجاب حکومت نے صوبے کے عوام کی فلاح وبہبود کیلئے بہترین اقدامات کیے گئے ہیں اور آپ کی قیادت میں پنجاب آگے کی جانب بڑھ رہا ہے ۔وزیراعلیٰ شہباز شریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم ترقی اورخوشحالی کا زینہ ہے اورپنجاب حکومت نے تعلیم کو اپنی اولین ترجیح بنایا ہے ۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ اور پاکستان میں بہترین تاریخی تعلقات موجود ہیں اوردونوں ملک ترقی اورخوشحالی کے سفر میں اہم شراکت دارہیں اور وزیراعظم نوازشریف کے دور میں پاکستان اوربرطانیہ کے درمیان تعلقات میں اضافہ ہوا ہے۔United We Rechکی ایگزیکٹو ڈائریکٹر صباحت رفیق بھی اس موقع پر موجود تھیں۔