ملتان(ملت آن لائن)وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ میں عوامی سیاستدان ہوں اس لئے خود کوئی پروٹوکول نہیں لیتا تو کسی اور کو کیوں لینے دوں گا یہاں سب برابر ہیں ایک عام مریض کو بھی وہی تمام سہولیتیں مہیا جائیں گی جو کسی وی آئی پی کو دی جائیں گی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ملتان کڈنی سینٹر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں معلوم ہی نہیں تھا کہ مریضوں کو اسپتال میں اتنے زیادہ مسائل درپیش ہیں، مریضوں سے معلوم ہوا کہ اسپتال انتظامیہ نے دوائیں خود مہیا کرنے کے بجائےمریضوں سے باہرسے منگوائیں ، جب کہ واش روم کا حال تو اور بھی برا ہے وہاں نہ پانی کا انتظام تھا اور نہ ہی صفائی کا، میں واش روم گیا تو ہاتھ دھونے تک کیلئے پانی نہیں تھا۔
وزیر اعلیٰ نے انتظامیہ کوکڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نام نہاد وی آئی پیز کا یہ حال ہے تو عام اور غریب مریضوں کا کیا حال ہوگا انہوں نے کہا کہ مریضوں کو دوائیں نہ ملنے کی انکوائری کرارہا ہوں رپورٹ آنے پر جلد ہی معاملات کی نئی سرے سے تفتیش کی جائے گی اور مسائل حل کیے جائیں گے، اس کے علاوہ دواؤں کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔
خادم اعلیٰ نے کہا کہ عوامی سیاستدان ہوں میں خود کوئی پروٹوکول نہیں لیتا تو کسی اور کو کیوں لینے دوں گا یہاں سب برابر ہیں ایک عام مریض کو بھی وہی تمام سہولیتیں مہیا جائیں گی جو کسی وی آئی پی کو دی جاتی ہیں۔