پنجاب حکومت

پنجاب اسمبلی کا اجلاس 23 جنوری کو طلب کر لیا

لاہور: (ملت+اے پی پی) گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس 23 جنوری کو طلب کرلیا ہے ۔ پنجاب اسمبلی کا اجلاس تیئس جنوری کو سہ پہر دو بجے سپیکر رانا محمد اقبال کی زیرصدارت ہوگا ۔ اس ضمن میں حکومت پنجاب کی جانب سے بھیجی گئی سمری پر گورنر پنجاب ملک رجوانہ نے دستخط کر دیئے ہیں ۔ پہلے پنجاب اسمبلی کا اجلاس سولہ جنوری کو بلانے کی سمری بھجوائی گئی تھی مگر چیف منسٹر سیکرٹریٹ نے تاریخ تبدیل کرکے 23 جنوری کی سمری گورنر پنجاب کو بھجوائی ۔ طلب کیے جانے والے اجلاس میں سول ایڈمنسٹریشن آرڈیننس سمیت مختلف مسودات قانون منظوری کے لئے پیش کیے جائیں گے ۔