لاہور:(ملت) :محکمہ معدنیات پنجاب اور مائننگ سیکٹر کی معروف بین الاقوامی جرمن کمپنی فیوگرو ( Fugro) کے درمیان آج یہاں معاہدہ ہوا۔ معاہدے کی تقریب کے مہمان خصوصی وزیر اعلی محمد شہباز شریف تھے۔پنجاب حکومت کی جانب سے سیکرٹری معدنیات ڈاکٹر ارشد محمودجبکہ جرمن کمپنی فیوگرو( Fugro) کی جانب سے مینجنگ ڈائریکٹرڈاکٹر یوتا ایلسک( Dr. Uta Alisch)نے معاہدے پر دستخط کئے۔معاہدے کے تحت جرمن کمپنی پنجاب کے اضلاع میں معدنی ذخائرکی تلاش کیلئے سروے کرے گی۔جرمن کمپنی صوبے میں آئل اینڈ گیس کے ذخائر کی تلاش کے حوالے سے بھی کام کرے گی۔جرمن کمپنی چنیوٹ اور اس کے ملحقہ علاقوں میں معدنی ذخائر کی تلاش کیلئے دوسرے مرحلے کابھی آغاز کرے گی۔جرمن کمپنی اس ضمن میں اپنی رپورٹ پنجاب حکومت کو پیش کرے گی۔ پنجاب حکومت جرمن کمپنی کو معدنی ذخائر کی تلاش کے حوالے سے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ وزیر اعلی شہباز شریف نے معاہدے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں معدنی ذخائرکے سروے کے حوالے سے جرمنی کی کمپنی سے معاہدہ خوش آئند ہے جس سے صوبے میں موجود معدنی ذخائر کی تلاش میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ سروے سے صوبے کے معدنی ذخائر کا حقیقی تخمینہ لگایا جا سکے گا اور مستند ڈیٹا اکٹھا ہو گا ۔وزیر اعلی نے کہا کہ سالٹ رینج میں موجود کوئلے کے ذخائر کے تخمینہ جات کا اندازہ لگانے کے حوالے سے کام کرنے والی جرمن کمپنی ایس ایس ٹی اگلے ماہ تک اپنی رپورٹ پیش کرے کیونکہ اس رپورٹ کی روشنی میں کوئلے کے ذخائر کے بارے میں مستند تخمینہ جات لگانے میں مدد ملے گی جس سے اس علاقے میں مقامی کوئلے سے بجلی کا پلانٹ بھی لگایا جا سکے گا۔ صوبائی وزیر معدنیات چوہدری شیر علی خان ، چیف سیکرٹری ، سیکرٹری معدنیات ، سیکرٹری توانائی اور ڈی جی مائنز کے علاوہ جرمن کمپنیفیوگرو کی مینجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر یوتا ایلسک(Dr. Uta Alisch)، کنٹری پراجیکٹ مینجررالف براؤمن(Mr.Ralph Braumann)، جرمن کمپنی ایس ایس ٹی کے سینئرجیالوجسٹ جوہان گوٹسس ( Mr.Johann Gotsis) بھی اس موقع پر موجود تھے۔
پنجاب حکومت
پنجاب اور مائننگ سیکٹر کی معروف بین الاقوامی جرمن کمپنی فیوگرو کے درمیان معاہدہ
