لاہور: (ملت آن لائن) کمپنیز کرپشن کے بعد پنجاب حکومت کا ایک اور کرپشن سکینڈل سامنے آ گیا، پنجاب ایجوکیش فائونڈیشن میں 126 افسروں کی غیرقانونی بھرتیاں لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی گئیں۔ چودھری شعیب سلیم ایڈووکیٹ نے آئینی درخواست دائر کی، درخواستگزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن میں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفسیرز کو غیر قانونی طور پر بھرتی کیا گیا، فائونڈیشن نے اشتہار کیخلاف ایکس سروس مینز کو مانیٹرنگ افسر بھرتی کیا۔ فائونڈیشن اشتہار کے مطابق ایک بھی سویلین گریجویٹ کو بھرتی نہیں کیا۔ درخواست گزار وکیل نے الزام لگایا ہے کہ فائونڈیشن نے اشتہار میں غیرقانونی طور پر ایکس سروس مینوں کو ترجیح دی، ریکروٹمنٹ پالیسی پہلے ہی ایکس سروس مینوں کو 5 نمبر اضافی دیتی ہے، اضافی نمبروں کی موجودگی میں دوہری ترجیح دینا آئین کی خلاف ورزی ہے، حکومت نے بھاری رشوت پر صوبہ بھر میں ایکس سروس مینوں کو ملازمتیں تقسیم کیں۔ درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن میں 126 مانیٹرنگ افسروں کی بھرتیاں کالعدم کی جائیں اور فاونڈیشن میں حکومت کی 2014 کی ریکروٹمنٹ پالیسی کے مطابق بھرتیاں کی جائیں۔
پنجاب حکومت
پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن میں 126 افسروں کی غیر قانونی بھرتیوں کا انکشاف
