پنجاب بھر سے اساتذہ اپنے مطالبات کے حق میں سڑکوں پر نکل آئے
لاہور: (ملت آن لائن) لاہور چیئرنگ کراس دھرنا چوک بن گیا، پنجاب بھر سے اساتذہ اپنے مطالبات کے حق میں سڑکوں پر نکل آئے، اسکول ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن سپر وائزر ایسو سی ایشن نے بھی محکمہ صحت کے خلاف دھرنا دے دیا۔ دور دراز دیہاتوں میں تعلیم دینے ولے اساتذہ سراپا احتجاج بن گئے۔ پنجاب کے مختلف علاقوں سے آئے اساتذہ نے پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنا دے دیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بیرز اٹھا رکھے تھے جن پر محکمہ تعلیم کے خلاف نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ اساتذہ کی تنخواہیں 5 ہزار سے بڑھا کر کم از کم 15 ہزار کی جائیں۔ انہوں نے 15سال سے پراجیکٹس پر کام کرنے والے ملازمین کو مستقل کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ اسکول ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن سپر وائزر ایسو سی ایشن نے بھی محکمہ صحت کے خلاف مال روڈ پر دھرنا دے دیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ 10 سال بعد بھی مستقل نہیں کیا جا رہا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ مطالبات کی منظوری تک چیئرنگ کراس پر دھرنا جاری رہے گا۔